جنگ کے دوران پاکستان نے کریڈیبلیٹی دکھائی:بلاول بھٹو زرداری

Jun 27, 2025 | 19:46:PM
جنگ کے دوران پاکستان نے کریڈیبلیٹی دکھائی:بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنگ کے دوران پاکستان نے کریڈیبلیٹی دکھائی، وزیر اعظم اگر بروقت فیصلہ نہ کرتے تو بھارت جھوٹا بیانیہ بناتا، بھارت کی کریڈیبلیٹی کو نقصان پہنچایا ، پاکستان نے جنگ کے دوران ٹرانس پیرنسی کامظاہر ہ کیا۔

 انھوں نے کہا کہ بھارت مسلسل جھوٹ بولتا رہا ہے ، پاکستان نے دفاع میں چھ جہاز گرائے ، مہینہ بعد بھارت نے تسلیم کیا ہاں شاید کوئی جہاز گرا ہے ، سیاستدان کا اثاثہ اسکی زبان کی پاسداری ہے ،ہم حکومت کی حمایت کرتے رہیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو امن کا پیغام دیا ہمارا بیانیہ دنیا نے تسلیم کیا، دنیا نے پاکستان کے خلاف بھارتی بیانیہ مسترد کیا ہے ، وزیر اعظم نے ہمیں امن کا نعرہ دیا،بھارت کشمیر کو اندرونی ایشو بنانے کی کوشش میں تھا ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کے مطابق کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، ہمارے درمیان ایسے کوئی مسائل نہیں جو صرف جنگ سے حل ہوں، یہ تمام مسائل بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں، ہمارا یہ بیانیہ تھا،بھارت کا ایک ہی بیانیہ تھا کہ پاکستان ٹیررستان ہے، ہم صرف پاکستان نہیں بھارت کے عوام کا بھی مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اب مودی چاہتا ہے کہ ہم نسل در نسل لڑیں،بھارت کا جو نفرت کا تقسیم کا پیغام ہیں اُمید ہے کہ اس طرف نہ جائیں، 2019 کے بعد یہ سب سے بڑی کامیابی ہے کہ کشمیر اب بین الاقوامی مسئلہ مانا جا رہا ہے،بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے،اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ نہ مانا تو ہم جنگ کرنی پڑی تو جنگ کریں گے ۔

دریں اثنا  بلاول بھٹو صحافیوں سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پریس کلب پہنچ گئے، جہاں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صف اول کا کردار آپ صحافیوں کا تھا ،میں قدر کرتا ہوں،اپنی کریڈہبیلی پر آپ لوگوں نے سمجھوتہ نہیں کیا،پاکستان سات گنا پیچھے نہیں ہم برابر کھڑے ہیں،پاکستان نے  اپنے ماضی سے انکار نہیں کیا،وزیر اعظم نے صحیح وقت پر پر صحیح فیصلہ لیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ آپ سب نے دعوت دی،میں پاکستان کی فتح کو تین حصوں میں تقسیم کرتا ہوں،یہ بات دیکھتے ہوئے کہ بھارت ہم سے 7 گنا زیادہ بڑا ہے،اس میں بھارت کو شکست دینا ہماری تاریخی فتح ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا،خصوصاََ ایسی صورتحال میں جب وہ انسانیت کی دھجیاں اڑا چکا ہے، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کرچکا ہے ،اسرائیل نے فلسطین میں نسل کشی کی ہے تو اس کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

بلاول بھٹو کے مطابق یہ حکومت، یہ اتحادی اور موجودہ عسکری قیادت ایسا کبھی تسلیم نہیں کرے گی،ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فیلڈ مارشل کی ملاقات میں میرا نہیں خیال کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی بات بھی ہوئی ہو ،انڈیا تسلیم کرے نہ کرے وہ بھاگ کر سیز فائر کیلئے گیا، امریکہ نے کونسی سپورٹ اور تعاون نہیں جو بھارت کو دیا اور پھر بھی وہ پاکستان سے تاریخی شکست کھا گیا۔ 

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی بہت ساری جگہوں پر غیر سنجیدہ دیکھائی دیتی ہے ،حکومتی پارلیمانی وفد تھا اس میں اپوزیشن شامل نہیں تھی،آگے بہت سارے مواقع آئیں گے اس میں پی ٹی آئی شامل ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نظرثانی درخواستیں منظور، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی