اسلام آباد،ایک روز میں گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کی 6 وارداتیں

Jun 27, 2025 | 19:05:PM
اسلام آباد،ایک روز میں گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کی 6 وارداتیں
کیپشن: علامتی تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چوری کی وارداتوں کا بازار گرم, ایک دن میں  ایک گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کی 6 وارداتیں ہوئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ،کوہسار،رمنا، سنگجانی،نون اور تھانہ کورال کی حدود سے ایک ایک موٹر سائیکل چوری کر لی گئی ہے۔تھانہ کوہسار کی حدود سے ایک گاڑی چوری کر لی گئی ۔تھانہ کوہسار اور شمس کالونی کی حدود سے سٹریٹ کرائم کی ایک ایک واردات رپورٹ ہوئی ہے جبکہ تھانہ کوہسار اور تھانہ سنگجانی کی حدود میں چوری کی دو وارداتیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی