فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی اپنے خلاف بھارتی"فیک نیوز" پر پھٹ پڑے

Jun 27, 2025 | 16:27:PM
فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی اپنے خلاف بھارتی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے اپنی دولت سے متعلق گردش کرنے والی بھارتی میڈیا کی خبروں پر ردعمل دےدیا۔

2022 میں ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپک پروانی پاکستان کے سب سے دولت مند ہندو ہیں اور ان کی کُل دولت قریب 71 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔

یہ خبر بعدازاں بغیر تصدیق کے مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بھی گردش کرنے لگی،تاہم اب دیپک پروانی نے سوشل میڈیا  پر اپنی دولت کے بارے میں مختلف ویب سائٹس پر شائع ہونے والی ان خبروں کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں جعلی قراردے دیا ہے۔

انہوں نے سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت ہوگیا یہ جعلی پروپیگنڈا،یہ کافی مضحکہ خیز تھا لیکن اب یہ پروپیگنڈا اور نہیں چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مہوش حیات نے ڈائن کا کردار کیوں ادا کیا؟اداکارہ نے وجہ بتادی

واضح رہے کہ دیپک پروانی نے 1996 میں اپنا فیشن لیبل شروع کیاتھا جو بعد میں ایک مشہور فیشن برینڈ بن گیا،2014 میں بلغاریہ فیشن ایوارڈز میں انہیں دنیا کے ٹاپ ڈیزائنرز میں چھٹے نمبر پر آنے کا اعزاز بھی حاصل ہواتھا،اس کے علاوہ دیپک پروانی نے دنیا کا سب سے بڑا کرتہ سلائی کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈز میں بھی اپنا نام درج کروایاتھا۔