وزیرا عظم شہباز شریف کی امت مسلمہ کو حج کی مبارکباد ،پاکستانیوں کیلئے دعا

Jun 27, 2023 | 19:57:PM
وزیرا عظم شہباز شریف کی امت مسلمہ کو حج کی مبارکباد ،پاکستانیوں کیلئے دعا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ے حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج، پاکستانیوں اور  پوری امت مسلمہ  کو  حج  کی مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز شریف نے لکھا کہ"  ‏مکہ مکرمہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کرتے لاکھوں عازمینِ حج، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو میری طرف سے حج 1444ھ بہت بہت مبارک ہو."

وزیراعظم نےپاکستانیوں کی دعا کرنے ہوئے لکھا کہ "حج کے موقع پر میری بارگاہِ ربِ جلیل میں یہ دعا ہے کہ پاکستان کی تمام معاشی مشکلات دور ہوں،پاکستان ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنے. "

انہوں نے مزید لکھا کہ "میری اس حج کے اس پاک موقع پر یہ بھی دعا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر امت مسلمہ بالخصوص ہمارے لشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کی تمام مشکلات دور کریں. آمین".