کورونا پھر پھیلنے لگا۔شہریوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار

Jun 27, 2022 | 17:48:PM
 کورونا پھر پھیلنے لگا۔شہریوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار
کیپشن: کورونا وائرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے دوبارہ پھیلائو کے باعث این سی او سی نے تمام ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

کوروناکیسز میں اضافہ ہونے کے بعدد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ملک کے اندر تمام ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، این آئی ایچ کےمطابق تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران ماسک کا استعمال کریں۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فضائی سفر کرنے والوں کے لیے ٹریول ایڈوائزی جاری کردی گئی، ملک بھر میں فضائی سفر کرنے والے مسافر فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو عدالت سے ایک اور جھٹکا

واضح رہے کہ کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کا خطرہ پھر سر اٹھانے لگا ہے، مہلک وائرس کے شکار مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 382 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ آٹھ پانچ ریکارڈ کی گئی، 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کیلئے آخری موقع