اگر آپ خوش ہیں تو وزن زیادہ ہو یا کم پھر کوئی فرق نہیں پڑتا ۔۔زارا نو ر عبا س

Jun 27, 2021 | 23:59:PM
 اگر آپ خوش ہیں تو وزن زیادہ ہو یا کم پھر کوئی فرق نہیں پڑتا ۔۔زارا نو ر عبا س
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)اداکارہ زارا نور عباس پا کستانی شو بز کا جانا ما نا نا م ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ وزن کم ہویا زیادہ اگر آپ خوش ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر اداکارہ زارا نور عباس کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں باڈی شیمنگ کے حوالے سے ٹارگٹ کی گئی خاتون کا پیغام پڑھتے اور اس سے متعلق  بات کر تے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا اس وقت باڈی شیمنگ سے انکار کررہی ہے اگر آپ موٹے ہیں پتلے یا پھرکالے ، آپ کو اللہ نے بنایا ہے، اللہ نے آپ کو ویسا ہی بنایا ہے جیسے آپ ہیں، کیونکہ اللہ نے آپ کو ایسا ہی بنانا تھا۔ اگر آپ خوش ہیں تو وزن زیادہ ہو یا کم پھر کوئی فرق نہیں پڑتا ،دنیا کے امیر و کبیر لوگ ایسے بھی  ہیں جن کے پاس ذہنی سکون نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: یونس خان کے معاملے پر ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی میدان میں آ گئے