18 سال کے بعد نیو زی لینڈ کی کر کٹ ٹیم پا کستان آنے کیلئے تیا ر

Jun 27, 2021 | 19:15:PM
 18 سال کے بعد نیو زی لینڈ کی کر کٹ ٹیم پا کستان آنے کیلئے تیا ر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک ) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم  پاکستان کا دورہ کرے گی۔  ٹیم کا دورہ پاکستان تقریباً 18 سال کے بعد ہو گا۔

تفصیلا ت کے مطابق نیوزی لینڈ کے کرکٹ حکام پر امید ہیں کہ سال رواں میں پاکستان کا دورہ ہو گا۔  چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ اگر سکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہوئے تو ان کی کرکٹ ٹیم رواں سال ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کا دورہ کرے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان میں کرکٹ بورڈ اور وہاں کی حکومتی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک سب کچھ ٹھیک جا رہا ہے، سکیورٹی کے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جانا، جو کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم کر لیں گے، ہم پاکستان کے دورے پر جائیں گے۔نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ ان کی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان میں مختصر فارمیٹ کی کرکٹ سیریز کھیل سکے گی۔

یا د رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:یونس خان اورحسن علی کے درمیان تلخ کلامی کی نئی وجہ سا منے آگئی