ٹیلی کام نے موبائل فون کالز پر اضافی ٹیکس ناقابل عمل قرار دیدیا

Jun 27, 2021 | 17:23:PM
ٹیلی کام نے موبائل فون کالز پر اضافی ٹیکس ناقابل عمل قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹیلی کام انڈسٹری نے موبائل فون کالز پر مجوزہ ٹیکس ناقابل عمل قرار دے دیا۔یہ اقدام بنڈل آفر کی سہولت والے 98فیصد پری پیڈ صارفین کے لیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکس کا اطلاق آپریٹرز کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے فراہم کئے جانے والے بنڈلز کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے۔یہ ٹیکس صارفین کو پانچ منٹ سے پہلے کال کاٹ کردوبارہ ملا نے کی جانب راغب کرسکتا ہے جس سے وہ اضافی ٹیکس سے بج جائیں گے اورحکومت کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
اضافی ٹیکس صرف ٹیلی کام آپریٹرز کے لئے پیچیدگی اورعوام کے لئے تکلیف کا باعث بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں:خود کوکشمیر کا سفیر کہنے والا کلبھوشن کا وکیل بن گیا،بلاول بھٹو