خود کوکشمیر کا سفیر کہنے والا کلبھوشن کا وکیل بن گیا،بلاول بھٹو

Jun 27, 2021 | 17:06:PM
خود کوکشمیر کا سفیر کہنے والا کلبھوشن کا وکیل بن گیا،بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو این آر او دے رہے ہیں ،کلبھوشن یادیوکواین آراودینے کیلئے رات کے اندھیرے میں آرڈیننس لایاگیا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابات کے سلسلہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اورکشمیریوں کارشتہ3نسلوں کاہے،آپ نے ذوالفقارعلی بھٹواوربینظیربھٹوکاساتھ اورانہوں نے آپ کاساتھ دیا،پیپلزپارٹی نے آزادکشمیرمیں جمہوریت اورپارلیمانی نظام کی بنیادرکھی،ہمارانعرہ رائے شما ری کاہے۔
 بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے کٹھ پتلی کشمیر سے متعلق فیصلے کررہے ہیں، ہمیں بنی گالہ تک پیغام پہنچانا ہے کہ کشمیر سے متعلق فیصلے صرف کشمیر ی کریں گے،کٹھ پتلی وزیراعظم کی ڈکٹیشن پرنہیں چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مودی حکومت ظلم کررہی ہے اورآزادکشمیرکے عوا م عمران خان کی مہنگائی اوربےروزگاری کامقابلہ کررہے ہیں۔
 چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب انسان کا ساتھ دیا، ہم نے معاشی حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینے کی بات کی، آزاد کشمیر کے لوگ پی پی امیدواران کو بھاری اکثریت سے منتخب کرائیں، ہم آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ کریں گے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ بھٹو نے کہا تھا کہ وہ اپنی نیند میں بھی کشمیر پر کوئی غلطی نہیں کر سکتے۔ کٹھ پتلی جب بھی کشمیر کا ذکر کرتا ہے تو غلطی کرتا ہے۔ جب مودی نے مقبوضہ کشمیر پر تاریخی حملہ کیا تھا تو بزدل کا جواب تھا کہ میں کیا کروں؟ کہتا تھا ہم ہر جمعہ کو سڑک پر کھڑے ہوں گے۔
 اگر مقبوضہ کشمیر کے عوام مودی کے ظلم کا مقابلہ کر رہے ہیں تو آزاد کشمیر کے عوام اس نالائق، نااہل وزیراعظم کی معاشی پالیسی کے بحران کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن:سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں کی غیرمشروط حمایت