صدارتی تمغہ یافتہ ٹی وی اداکارہ بیگم خورشید شاہد  وفات پا گئیں

Jun 27, 2021 | 13:08:PM
صدارتی تمغہ یافتہ ٹی وی اداکارہ بیگم خورشید شاہد  وفات پا گئیں
کیپشن: ٹی وی اداکارہ بیگم خورشید شاہد(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدارتی تمغہ یافتہ ٹی وی اداکارہ بیگم خورشید شاہد  انتقال کر گئیں۔ان کا نام پی ٹی وی کی ابتدائی آرٹسٹوں میں شمار ہوتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بیگم خورشید شاہد کےانتقال کی خبر ان کے بیٹے اداکار سلمان شاہد نے دی ۔انکی نماز جنازہ آج سہ پہر 4 بجے ڈیفنس فیز 2 ٹی بلاک کی مسجد میں اداکی جائے گی۔ اداکارہ کی تدفین فیز 7 قبرستان میں کی جائے گی ۔بیگم خورشید شاہد  کے مقبول ڈراموں میں’انکل عرفی‘ ،’دھند‘ ،’پرچھائیاں‘،’ کرن کہانی‘ اور ’زیر زبر پیش‘ سمیت متعدد اردو اور  پنجانی ڈرامےشامل ہیں۔ بیگم خورشید شاہد  کو 1984ءمیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سےبھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے ابھرتے ہیرو کی فلم کا پوسٹر ریلیز