بالی ووڈ کے ابھرتے ہیرو کی فلم کا پوسٹر ریلیز

Jun 27, 2021 | 11:35:AM
بالی ووڈ کے ابھرتے ہیرو کی فلم کا پوسٹر ریلیز
کیپشن: بالی ووڈ اداکار کارتیک آرین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئےاداکار کارتیک آرین جلد فلم ’ ستیانارائن کی کتھا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ اس فلم کا ویڈیو ٹیزر اور پوسٹر ریلیز ہو گیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’ ستیانارائن کی کتھا‘کو ساجد ناڈیاڈ والا پروڈیوس کریں گے ، جبکہ اسکی ہدایتکاری سمیر ودھوانس کریںگے۔’ستیانارائن کی کتھا‘ایک میوزیکل لو سٹوری ہے، جس میں بالی ووڈ اداکار کارتیک  آرین مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم میں کارتک کے مقابل اداکارہ کون ہو نگی اس بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔اس فلم کی شوٹنگ نومبر دسمبر میں شروع ہو جائے گی۔کارتیک آرین اس فلم کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا ’’میں گزشتہ کچھ وقت سے ساجد سر کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا ۔میں ان سے اس سے بہتر مدد نہیں مانگ سکتا تھا۔مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں ساجد سر، شرین اور کشور کے وژن کا حصہ ہوں۔


یہ بھی پڑھیں:  سلمان خان کے خلاف سوشل میڈیا پر کوئی مواد اپ لوڈ نہیں ہو گا، عدالت کا بڑا حکم