سلمان خان کے خلاف سوشل میڈیا پر کوئی مواد اپ لوڈ نہیں ہو گا، عدالت کا بڑا حکم

Jun 27, 2021 | 10:31:AM
 سلمان خان کے خلاف سوشل میڈیا پر کوئی مواد اپ لوڈ نہیں ہو گا، عدالت کا بڑا حکم
کیپشن: بالی ووڈ اداکار سلمان خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں ممبئی کی مقامی عدالت نے اداکار کمال آر خان کوبالی ووڈ اداکار سلمان خان کے خلاف سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی توہین آمیزپوسٹ یا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر روک لگا دی ہے۔

بھارتی اردو اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق ممبئی کی دیوانی عدالت کے جج سی وی مراٹھے نے اداکار کمال خان کے خلاف اداکار سلمان خان کے ذریعہ دائرکردہ ہتک عزت کے مقدمے میں عبوری حکم جاری کیا ہے۔اداکار سلمان خان اور انکی کمپنیوں نے کمال خان کے دریعہ سلمان خان کے خلاف توہین آمیزٹویٹ اور ویڈیو کے لئے مقدمہ دائر کیا تھا۔ مقدمہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ توہین آمیز تبصروں کے علاوہ اداکار کمال خان نے اداکارسلمان خان کےرجسٹرڈ ٹریڈ مارک’بیئنگ ہیومن‘پرفریب دہی، ہیرپھیر اور منی لانڈرنگ میں شامل ہونے کا بھی الزام لگایا ہے۔عدالت نےگزشتہ بدھ کو کمال خان اور انکے ایجنٹوں کو سلمان خان اور انکے کاروبار جن میں موجودہ یا مستقبل کے پروجیکٹس جس میں ’رادھے‘ (سلمان خان کی فلم جو گزشتہ مہینے ریلیز ہوئی تھی) شامل ہے کے تعلق سے براہ راست یا بالواسطہ طور سے ویڈیو بنانے اور اپ لوڈ کرنے، پوسٹ کرنے، دوبارہ پوسٹ کرنے، ٹویٹ کرنے ری ٹویٹ کرنے، انٹرویو دینے، متعلقہ، مواصلات، اپ لوڈ کرنے، پرنٹ کرنے، شائع کرنے، اور دوبار سے شائع کرنے سے روک  لگا دی ہے۔یہ پابندی مقدمہ کی حتمی فیصلے تک جاری رہے گی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ کسی شخص کی شناخت اس کے نام سے ہوتی ہے اور اچھا نام کسی دولت سےبہتر ہوتا ہے۔عدالت نے کیس کو اگلی سماعت  تک ملتوی کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ویلکم شاہنواز دھانی‘ لاڑکانہ میں شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر امڈ آئی