آج سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آغاز

Jul 27, 2026 | 09:54:AM
آج سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)  چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے آج سے انکم ٹیکس کے سالانہ گوشوارے طلب کرلیے۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے  یکم جولائی 2025سے 30جون 2026 تک کے سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے آج 27جولائی 2026سے طلب کر لیے  ہیں۔

 پاکستان بھر کے قابل ٹیکس آمدن کے سالانہ ریٹرن 30 ستمبر 2026تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:سونا چمک اٹھا! قیمتوں میں بڑا اضافہ

 انکم ٹیکس آرڈیننس ( ترمیم شدہ) 2001 کے تحت جمع کرائے جانے والے گوشواروں کی تفصیلی جانچ پڑتال ایف بی آر کرنے کا مجاز ہے۔