مون سون بارشوں کے باعث نقصانات،این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری 

Jul 27, 2025 | 20:52:PM
مون سون بارشوں کے باعث نقصانات،این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری 
کیپشن: مون سون بارشیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث نقصانات کی  این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی ۔

رپورٹ کے مطابق 26 جون سے 27 جولائی تک ملک بھر میں279 افراد جاں بحق جبکہ676 زخمی ہوئے۔

پنجاب میں سب سے زیادہ151 افراد جاں بحق اور 535 زخمی ہوئے۔ہلاکتوں کی بڑی وجہ شدید بارش میں کرنٹ لگنے کے واقعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں8 اموات اور 21 افراد زخمی ہوئے۔حافظ آباد اور پاکپتن میں چھت گرنے اور کرنٹ لگنے سے اموات رپورٹ ہوئیں۔

کے پی کے ہنگو میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی، گلگت دیامر میں بھی ایک خاتون کی موت ہوئی،گلگت بلتستان میں 346 مکانات کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:ریلوے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری،حنیف عباسی نے اہم اعلان کر دیا