گاڑی سمیت بہنے والے کرنل (ر) اسحاق کی بیٹی کی لاش تاحال نہ مل سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)راولپنڈی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 سے گاڑی کے بہہ جانے کا معاملہ، ریسکیو آپریشن چھٹے روز میں مکمل، کرنل (ر) اسحاق کی بیٹی نہ مل سکی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ تین روز قبل کرنل (ر) اسحاق کی ڈیڈ باڈی تلاش کی گئی تھی بیٹی کی تلاش کے لیے صبح سے آپریشن شروع کیا گیا تھا ریسکیو آپریشن کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دیں گئی تھیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے سواں پل کے اطراف آپریشن شروع کیا تھا۔
یاد رہے کہ گاڑی کے بہہ جانے کا واقعہ 22 جولائی کو پیش آیا تھا ریسکیو حکام کا مزید بتانا تھا کہ راول ڈیم کے اسپیل ویز کھلنے سے دریا سواں میں پانی کا لیول بلند ہوا ایک درجن کے قریب ریسکیو اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:گدھوں کا گوشت کسے اور کہاں فروخت کیا جاتا تھا؟ جگہ کا مالک کون؟اسلام آباد سےتفصیلات سامنے آ گئیں