’’تیرے بن‘‘سیزن2میں تاخیر،یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی

Jul 27, 2025 | 13:20:PM
’’تیرے بن‘‘سیزن2میں تاخیر،یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ڈرامہ سیریل’’تیرے بن‘‘سیزن ٹوکے آن ایئرہونے میں تاخیرکی وجہ بتادی۔
ڈرامہ سیریل ’’تیرے بن‘ ‘ سیزن 2 کادوسال قبل اعلان کیاگیاتھالیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔
دسمبر2022سے جولائی2023تک نجی ٹی وی پرنشرہونےوالا پر ڈراما سیریل ’’تیرے بن‘‘ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہوا اور اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے جولائی 2023 میں ہی ڈرامے کی کامیابی پر خوشی مناتے ہوئے اس کے سیزن 2 کا اعلان کیاتھا،تاہم اس اعلان کو تقریباً دو سال گزر چکے ہیں اور ابھی تک اس منصوبے کے بارے میں کوئی نئی پیشرفت سامنے نہیں آئی،نجی ٹی وی اور سیونتھ اسکائی نے بھی اپنی پروفائل سے ’’تیرے بن 2‘‘ کے اعلان کی پوسٹ ہٹا دی ہے۔


حال ہی میں یمنیٰ زیدی نےامریکہ میں ہونےوالے ایک ایونٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے  ’’تیرے بن 2‘‘میں ہونےوالی تاخیر کی اصل وجہ بتاتے ہوئےکہا کہ ان کے خیال میں اس پراجیکٹ کا اعلان بہت جلدی میں کیا گیا تھا اور وہ سمجھتی ہیں کہ اس کی تاخیر کی اصل ذمے داری پروڈیوسرز اور اداکاروں دونوں پر عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شوبز انڈسٹری کے اندرونی مسائل ، صحیفہ جبارنے نئی بحث چھیڑدی
یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ڈرامے کی تاخیر کی اصل وجہ یہی ہے، آپ سب سیزن 2 کی امید رکھیں لیکن ابھی ان کے پاس اس حوالے سے کوئی خاص معلومات نہیں ہیں کیونکہ یہ اب بھی زیرِ تکمیل ہے۔