20، 25 برس پہلے اچھے باؤلروں کی وجہ سے بیٹنگ بہت مشکل ہوتی تھی: کیون پیٹرسن

Jul 27, 2025 | 12:48:PM
 20، 25 برس پہلے اچھے باؤلروں کی وجہ سے بیٹنگ بہت مشکل ہوتی تھی: کیون پیٹرسن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نے اپنے دور کے بولروں کو موجودہ زمانے کے باؤلرز سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انگلش کھلاڑی کا کہنا تھا کہ 20، 25 برس پہلے اچھے باؤلروں کی وجہ سے بیٹنگ بہت مشکل ہوتی تھی، آج کے دور میں بیٹنگ کرنا بہت آسان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ کے  اعلان پر  معروف بھارتی صحافی نے اپنے ہی کرکٹ  بورڈ کو لتاڑ دیا

اُن کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ پر تنقید کریں گے لیکن کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ آج کے دور کے خطرناک باؤلر کون ہیں؟ 

انہوں نے کہا کہ اُس زمانے میں تو وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر، کرٹلی امبروز، گلین میک گرا، شین وارن اور مرلی دھرن جیسے باؤلر ہوتے تھے جن کے خلاف کھیلنا آسان نہ تھا۔