سندھ میں یکم اگست سے سکولوں کے نئے اوقات کار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) سندھ میں 31 جولائی کو موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد یکم اگست سے سکولوں کے نئے او قات کار جاری کر دئیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ نے پرائمری، سیکنڈری، ہائیر سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں کے نئے اوقات کار جاری کیے۔
پرائمری اسکول کی ٹائمنگ پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوگی جبکہ جمعے کو صبح 8 سے 12 بجے تک ہوگی،پہلی شفٹ پیر سے جمعرات اور ہفتہ تک صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو دوپہر 12 بجے تک ہوگی۔ دوسری شفٹ کے اوقات پیر سے ہفتہ تک دوپہر 1:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:تیندوا گھر میں کھیلنے والی بچی کو اٹھا کر لے گیا ،مظفرآباد سے افسوسناک خبر سامنے آگئی
سیکنڈی اور ہائیر سیکنڈی سکول یکم اگست سے ان اوقات کار کی پابندی کریں گے پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 8:00 سے دوپہر 1:30 بجے تک ،جمعہ صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک ہونگے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی شفٹ پیر سے جمعرات اور ہفتہ تک صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو صبح 10:30 بجے تک ہوگی۔ دوسری شفٹ دوپہر 1:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوگی۔
کالجز کت اوقات کار پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک،جمعہ صبح 8:30 سے 11:30 تک ہوں گے ۔