مظفر آباد کی جہلم ویلی سےتیندوا گھر میں کھیلنے والی بچی کو اٹھا کر لے گیا، لاش کھیتوں سے برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )مظفر آباد کی جہلم ویلی میں تیندوا گھر کے برآمدے میں کھیلنے والی بچی کو اٹھا کر لے گیا، لاش کھیتوں سے برآمد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کی جہلم ویلی میں کنٹرول لائن کے پانڈو سیکٹر کے گاؤں سنگڑ شمالی ڈبراں کے مقام پر تیندوے نے حملہ کرکے 9 سالہ بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ذرائع کے مطابق کنٹرول لائن کے قریبی گاؤں سنگڑ شمالی ڈبراں میں تیندوہ گھر کے برآمدے میں کھیلتی مصطفیٰ اعوان کی 9 سالہ بیٹی کو اٹھا کر لے گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی جنرل کا 7 طیارے گرنے کا اعتراف
علاقہ مکینوں کے پیچھا کرنے پر تیندوا ننھی بچی کی گردن سے خون چوس کر لاش کھیت میں پھینک فرار ہوگیا۔
3 گھنٹوں کی تلاش کے بعد لاش ملنے پر بچی کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ گئیں، اس دلخراش واقعے کے بعد علاقہ مکین خوف وہراس کا شکار ہوگئے۔