ہالی وڈ کی نئی فلم ’’بامبی‘‘ اردو سب ٹائٹلز کیساتھ سینماؤں میں ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)ایکشن سسپنس اور ہارر کہانی پر مبنی ہالی وڈ کی نئی فلم ’’بامبی‘‘ سینماؤں میں ریلیز کردی گئی ۔
تفصیلا ت کےمطابق فلم جنگلی ہرن کی کہانی پر ہے جو زومبی بن جاتا ہے اور مقامی لوگوں کے جان کے درپے ہو جاتا ہے،فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق نیوپلیکس ڈسٹری بیوشن کمپنی کے پاس ہیں۔
فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت اور اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔فلم کے پروڈیوسرز کے نام Chris Weitz، Paul Weitz، اور Andrew Miano ہیں، جو ڈیپتھ آف فیلڈ( Depth of Field )پروڈکشن کمپنی کے تحت کام کر رہے ہیں۔فلم کے رائٹرز میں Micah Fitzerman-Blue اور Noah Harpster شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدر زرداری کو سالگرہ پر مبارکباد