انگلینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بالر جوفرا آرچر فٹ ہو گئے، ورلڈ کپ کا حصہ ہوں گے

Jul 27, 2023 | 23:53:PM
انگلینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بالر جوفرا آرچر فٹ ہو گئے، ورلڈ کپ کا حصہ ہوں گے
کیپشن: انگلینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بالر جوفرا آرچر فٹ ہو گئے، ورلڈ کپ کا حصہ ہوں گے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ کی دفاعی چیمپئن ٹیم انگلینڈ کے لیے اچھی خبر، سپیڈ گن جوفرا آرچر فٹ ہو گئے، پانچ اکتوبر سے بھارت میں شیڈول ایونٹ میں اِن ایکشن ہوں گے۔

انگلش کاؤنٹی ٹیم سسیکس کے ہیڈ کوچ پال فاربریس نے انکشاف کیا ہے کہ جوفرا آرچر ون ڈے ورلڈ کپ 2023 تک مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں، آرچر انجری کی وجہ سے آئی پی ایل 2023 کے بعد سے کرکٹ سے باہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کیرئر میں وکٹوں کی ففٹی، نسیم شاہ کو بڑا ایوارڈ مل گیا

 انگلش فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر 2019 ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد سے مسلسل انجریز سے لڑ رہے ہیں، ان کی فٹنس کی حیثیت انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے شائقین کے لیے باعث تشویش رہی ہے۔ تاہم، سسیکس کے ہیڈ کوچ، پال فاربریس کے حالیہ اپ ڈیٹس نے اکتوبر اور نومبر کے درمیان بھارت میں کھیلے جانے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سے قبل امید کی کرن لے کر آئے ہیں، انہوں نے بی بی سی ریڈیو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’مجھے لگتا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لئے کورس پر ہے، جو شاندار خبر ہے‘ ۔