9 محرم الحرام پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل

Jul 27, 2023 | 22:19:PM
 9 محرم الحرام پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)9 محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شکارپور میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔

 پولیس حکام کے مطابق 9 محرم الحرام کے موقع پر  امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے شکارپور شہر اور تحصیلوں میں موبائل فون سروس  کومعطل کیا گیا ہے، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس صبح 6 بجے تک بند رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کے دوران کوہ پیما محمد حسن جان بحق ہو گئے

لاہور میں  بھی آج  9 محرم الحرام کے موقع پر مرکزی جلوس کے راستے میں موبائل جام ہوگا جبکہ  محکمہ داخلہ پنجاب اور آئی جی پولیس کے درمیان طے پا گیا۔

  محکمہ داخلہ کے مطابق کربلا گانے شاہ کی آس پاس  اور  نثار حویلی کے جلوس کے راستے میں بھی موبائل فون سروس  بند ہوگا۔