چھٹی کیوں کی۔۔؟ امام مسجد کا شاگرد پر بدترین تشدد

Jul 27, 2021 | 15:42:PM
 چھٹی کیوں کی۔۔؟ امام مسجد کا شاگرد پر بدترین تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے علاقے کچا جیل روڈ کے قریب امام مسجد قاری نے 13 سالہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تشدد کرنے والا امام مسجد مدرسے سے فراد جبکہ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقےکچا جیل روڈ  میں پیش آیا جہاں طالب علم شہزاد نے گزشتہ روز مدرسے سے بغیر اطلاع چھٹی کی تھی، چھٹی کرنے پر امام مسجد قاری طارق نے13 سالہ شہزاد پر تشدد کیا۔ 

متاثرہ بچے کے والد اشفاق کا کہنا ہے کہ شہزاد پر ظالمانہ طریقے سے تشدد کیا گیا، امام مسجد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جینز پہننے پر سسرالیوں نے بہو کو قتل کردیا۔۔ورثا نےلاش کیساتھ پھر کیا کیا جانیے!