دلہن کا رخصتی سے انکار ،باراتی خالی ہاتھ لوٹ آئے

Jul 27, 2021 | 09:29:AM
دلہن کا رخصتی سے انکار ،باراتی خالی ہاتھ لوٹ آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مظفرگڑھ میں دلہن نےعین  رخصتی کے وقت دلہے کے ساتھ جانے سے انکار کردیا کیونکہ دلہا کے ہاتھ کی تین انگلیاں کٹی ہوئی تھیں جس کا دلہن کو علم نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق سخت گرمی میں گھنٹوں کے انتظار اور منتوں کے باوجود دلہن دلہا کے ساتھ جانے پر راضی نہ ہو ئی تمام باراتی منتیں کرتے رہے بالآخر دلہا اور باراتی خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔یہ واقعہ مظفرگڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں پیش آیا جہاں ماجد کا نکاح شبانہ نامی دلہن کے ساتھ ہوا تھا۔

رخصتی کی تاریخ آنے پر دلہا بارات لےکر دلہن کے گھر پہنچ گیا لیکن دلہن نے ماجد کے ہاتھ کی 3 انگلیاں کٹی ہوئی دیکھیں تو بارات کے ساتھ رخصتی سے انکارکردیا۔ دلہن کے والد کا کہنا تھا کہ دلہے کے ہاتھ کی تین انگلیاں نہیں ہیں،جس کا اب پتہ چلا، جس پر میری بیٹی نے رخصتی سے انکار کیا، 5 گھنٹوں کے انتظار کے بعد دلہا اور باراتی واپس روانہ ہوگئے۔
 یہ بھی پڑھیں:    کورونا کی چوتھی لہر!!!تعلیمی ادارے ایک ماہ اور بندرکھنے کی تجویز