اداکارہ سجل علی کی پہلی عالمی فلم ریلیز 

Jan 27, 2023 | 21:18:PM
اداکارہ سجل علی کی پہلی عالمی فلم ریلیز 
کیپشن: اداکارہ سجل علی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کی لکھی ہالی ووڈ فلم مارچ میں لاہور سمیت ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی ،اداکارہ سجل علی کی پہلی عالمی فلم ’’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘‘ کو آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کردیا گیا .

سجل علی کی فلم کو پاکستان میں رواں برس مارچ تک ریلیز کئے جانے کا امکان ہے،خیال کیا جا رہا تھا کہ فلم کو پاکستان میں بھی جنوری کے آغاز میں ریلیز کردیا جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا اور اسے مرحلہ وار مختلف ممالک میں پیش کیا جائے گا۔

فلم’’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘‘ کا پریمیئر 24 جنوری کو سڈنی میں ہوا اور اسے 26 جنوری کو آسٹریلیا بھر کی سینماؤں میں پیش کردیا گیا۔
’’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘‘ کو سینماؤں میں پیش کئے جانے سے قبل مختلف فلم فیسٹیولز میں بھی دکھایا گیا اور اسے ستمبر 2022 میں ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

معروف سینما گروپ ایٹریم نے تصدیق کی کہ سجل علی کی پہلی عالمی فلم کو مارچ کے پہلے ہفتے ریلیز کیا جائے گا جبکہ دوسری سینماؤں کی انتظامیہ نے بھی تصدیق کی کہ فلم کو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

فلم’’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ہدایات بولی ووڈ فلم ساز شیکھر کپور نے دی ہیں اور اس میں شبانہ اعظمیٰ سمیت دیگر بھارتی اداکار بھی دکھائی دیں گے،فلم کو جہاں جمائمہ خان نے پروڈیوس کیا ہے وہیں انہوں نے اس کی کہانی بھی لکھی ہے۔