قومی ٹیم کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت، آئی سی سی نے بھارت سے تحریری یقین دہانی مانگ لی

Jan 27, 2021 | 21:04:PM
قومی ٹیم کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت، آئی سی سی نے بھارت سے تحریری یقین دہانی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت میں ہونیوالے ورلڈکپ میں شرکت کا معاملہ آئی سی سی نے انڈین بورڈ سے تحریری یقین دہانی مانگ لی۔
 تفصیلات کے مطابق رواں برس بھارت میں کھیلنے جانے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے آئی سی سی نے بھارت سے پاکستان سکواڈ کے تمام ممبرز کو ویزے جاری کرنے، ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی مانگ لی ہے۔
 آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مسئلہ اٹھانے پر آئی سی سی نے انڈیا سے جواب مانگا ۔پاکستانی سکواڈ کے ویزوں اور سیکیورٹی کی یقین دہانی نہ کروائی گئی تو ایونٹ خطرے میں پڑ جائے گا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس ایونٹ کو رکوانے کیلئے کورٹ سے سٹے آرڈر لینے کا آپشن بھی موجود ہے۔