پاکستان اور چین کاسفارتی تعلقات کی مضبوطی کیلئے پارلیمانی فورسز کے موثر استعمال کافیصلہ

Jan 27, 2021 | 19:01:PM
پاکستان اور چین کاسفارتی تعلقات کی مضبوطی کیلئے پارلیمانی فورسز کے موثر استعمال کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح پارلیمانی رابطے جاری ہیں،سفارتی تعلقات کی مضبوطی کیلئے سیاسی اور پارلیمانی فورمز کے موثر استعمال کا فیصلہ کیاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کی پارلیمانی قیادت کاویڈیو لنک کے ذریعے اہم ترین اجلاس ہوا،چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین لی زانشو اور سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین ویڈیو لنک اجلاس ہوا، ورچوئل اجلاس میں سی پیک سمیت دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے،سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کےلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،سی پیک کی نگرانی کیلئے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانوں کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیاگیا۔
اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان ون چائنا پالیسی کی مکمل حمایت کرتا ہے، دونوں میں 70 سالوں پر محیط دوستی دنیا کیلئے ایک مثال ہے،پاکستان مسئلہ کشمیر پر چین کے بھرپور تعاون پر مشکور ہے۔
دونوں ممالک کی پارلیمانوں کی قائمہ کمیٹیوں اور فرینڈ شپ گروپ کے مابین ویڈیو لنک کے ذریعے ورچوئل اجلاسوں کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ راشکئی اکنامک زون سے علاقے کی تقدیر کو بدلنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
چیئرمین این سی پی چائنا کاکہناتھا کہ چین پاکستان کے ساتھ سدا بہار دوستی کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے،چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی کلیدی اہمیت کی حامل ہے، دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں رابطے دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے دوستی کے رشتے کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
این پی سی چیئرمین نے کہاکہ راشکئی اکنامک زون کے قیام کے سلسلے میں سپیکر قومی اسمبلی آف پاکستان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،چین پاکستان کی سلامتی اور عالمی سطح پر مفادات کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔