بسنت منانے پر مکمل پابندی، سفارشات مسترد

Jan 27, 2021 | 15:54:PM
بسنت منانے پر مکمل پابندی، سفارشات مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بسنت منانے پر مکمل پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے درمیان ملاقات میں بسنت سے متعلق یہ اہم فیصلہ سامنے آیا، کسی کو بھی پنجاب میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ذرائع کہنا ہے کہ لاہور اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بسنت کی تیاریوں کی رپورٹ تھی، کچھ افراد فروری کے دوسرے ہفتے بسنت منانا چاہتے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب نے تجاویز اور سفارشات مسترد کردیں۔

 حکومت نے پتنگیں بیچنے، ڈور بنانے والوں اور اڑانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔خیال رہے کہ ماضی میں پتنگ بازی کے دوران گلے میں ڈور پھرنے سے کئی افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔