آسٹریلوی کرکٹر کادیگرٹیموں کوپاکستان کا دورہ کرنیکا مشورہ

Jan 27, 2021 | 12:44:PM
آسٹریلوی کرکٹر کادیگرٹیموں کوپاکستان کا دورہ کرنیکا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) آسٹریلوی کرکٹربن ڈنک نے جنوبی افریقا کے بعد دوسری ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنے کا مشورہ دے دیا،پی ایس ایل کے دورران سکیورٹی انتظامات کو شاندار پایا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹربن ڈنک کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کا پاکستان میں کھیلنا ایک بڑا قدم ہے۔ پاکستان میں حالات انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے ساز گار ہیں، ناخوشگوار واقعہ ماضی کا حصہ بن چکا، اب موزوں وقت ہے کہ سب پاکستان میں میچ کھیلیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نےکہا کہ ہم نے  سکیورٹی انتظامات کو شاندار پایا۔ابوظہبی میں ٹی ٹین لیگ کے لیے موجود بن ڈنک کے مطابق پی ایس ایل کے لیے ایک بار پھر پاکستان میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں۔

واضح رہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلتے  ہوئے بہت مزہ آیا، لوگوں کا بہت پیار بھی ملا، پی ایس ایل فاٗئیو میں لاہور قلندرز کی ٹیم فائنل میں پہنچی لیکن کراچی کنگز نے زیادہ بہتر پرفارم کیا، اس بار راشد خان کے آنے سے کمبی نیشن بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔بن ڈنک نے امید ظاہرکی کہ  ٹی ٹین لیگ میں بھی قلندرز کی ٹیم اچھی پرفارم کرے گی، ٹی ٹین فارمیٹ زیادہ چیلنجنگ ہے اور یہ کافی تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ کووڈ  میں فینز کے بغیر کرکٹ کھیلنا مجبوری ہے، ہوسکتاہے کہ پی ایس ایل میں فینز کی موجودگی میں میچزہوسکیں۔