آپریشن غضب للحق ؛ ننگرہارمیں دشمن کا ٹینک اُڑا دیا

Feb 27, 2026 | 22:56:PM
آپریشن غضب للحق ؛ ننگرہارمیں دشمن کا ٹینک اُڑا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے دوران آج ننگرہارمیں دشمن کا ٹینک اُڑا دیا ہے۔

افغان طالبان کی پاک افغان بارڈر پر بلااشتعال جاریت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ 

 سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاک فوج  نے  افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں  افغان طالبان کے ٹینک کو اڑادیا ہے۔ 

 سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ  آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور مکمل اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے حملوں کامنہ توڑجواب، 133 ہلاک، 200 سے زائد زخمی

پاکستان کی مسلھ افواج نے پڑوسی ملک افغانستان سے خوارج، فتنہ الہندوستان کے افغان طالبان ریجیم اور بھارت کی سرپرستی سے پاکستان میں بار بار دہشتگردی کی مذموم سرگرمیاں روکنے کے لئے تمام سفارتی ذرائع اختیار کر کے  ہمسایہ ملک کی حکومت پر قابض افغان طالبان کو سمجھانے کی ہر ممکن کوشش کرنے کے بعد آخر کار  غضب للحق آپریشن لانچ کیا ہے جس کے لئے پاکستان کے عوام مسلح افواج کی مکمل حمایت کر رہے ہیں۔

 پاکستان کے وزیراعظم نے آج مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کر کے مسلح افواج کی قیادت کو ہدایت کی کہ  سرحد پار سے دہشتگردی اور جارحیت کے ضمن میں اب زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے، ہر مذموم دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیئے: قوم نے بنیانن مرصوص کی طرح کل رات اپنی فوج کے شانہ بشانہ جنگ لڑی، جنرل احمد شریف

یہ بھی پڑھیئے:  افغان طالبان خوارج گٹھ جوڑ پر زیرو ٹالرنس؛ پاکستان کے خلاف کارروائیاں ناقابلِ قبول ہیں، وزیراعظم شہباز شریف