پاکستان اپنی سرزمین کے ہرانچ کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے: شیری رحمان

Feb 27, 2026 | 12:05:PM
پاکستان اپنی سرزمین کے ہرانچ کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے: شیری رحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ شب افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال حملوں کا پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جواب دیا،پاکستان اپنی سرزمین کے ہر انچ کے دفاع، تحفظ اور سلامتی کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں طالبان کے ٹھکانے، بریگیڈ ہیڈکوارٹرز اور اسلحہ ڈپو تباہ کر دیے گئے ہیں۔

 پاکستانی افواج نے روایتی اور انسداد دہشت گردی جنگ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے ہر انچ کے دفاع، تحفظ اور سلامتی کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

شیری رحمان نے خبردار کیا کہ افغانستان کا بھارت کے پراکسی کے طور پر استعمال ہونا خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے چھوڑے گئے ہتھیار عارضی سہارا ہیں جبکہ بیرونی سرپرستی کی بھی واضح حدود ہیں۔

 کابل کی موجودہ حکمت عملی کو قلیل مدتی مفادات اور غلط اندازوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان افغانستان کا باقاعدہ جنگ کی طرف بڑھنا تشویشناک ہے: جماعت اسلامی

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کو ممکنہ دہشت گرد خطرے کے تناظر میں دیکھ رہی ہے۔

 سینیٹر شیری رحمان کے مطابق سرحدی جھڑپوں میں پاکستان کی جانب کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی فوجی، پائلٹس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی قربانیوں سے قوم محفوظ اور پُرسکون ہے۔

 پوری قوم اپنے محافظوں کی جرات اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتی ہے، آخر میں انہوں نے پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔