نمیبیا کے بلے باز نے ٹی 20 انٹرنیشنلز کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

Feb 27, 2024 | 20:14:PM
نمیبیا کے بلے باز نے ٹی 20 انٹرنیشنلز کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نامیبیا کے کرکٹر لوفٹی ایٹن نے تین ملکی سیریز میں نیپال کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا، انہوں نے 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نیپال کے کوشل مالا کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال نامیبیا کے خلاف 34 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔

ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی تیسری تیز ترین سینچری بنانے والوں میں جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، بھارت کے روہت شرما اور چیک ری پبلک کے سدیش وکرماسکیرا  شامل ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ 35، 35 گیندوں پر سرانجام دیاہے ۔