اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات

Feb 27, 2023 | 23:51:PM
اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات
کیپشن: وزیر خزانہ  اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک  کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا وفد ملاقات کر رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خزانہ  اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک  کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد کی ملاقات، وزیر خزانہ نے وفد کو ملک کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔

 اسحاق ڈار نے وفد کو ملک کو درپیش چیلنجز کے ساتھ ساتھ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ  موجودہ حکومت نے اپنے دانشمندانہ پالیسی فیصلوں سے  معیشت کی تنزلی کو روکا ہے ، حکومت نے معیشت کو استحکام اور ترقی کی طرف گامزن کیا ،  حکومت نے بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کے اقدامات کئے ہیں،حکومت نے محصولات میں اضافہ کرنے کیلئے توانائی کے شعبے سمیت اہم شعبوں میں مشکل فیصلے کئے ہیں۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ،وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے اور تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اے ڈی بی کے وفد نے پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے حکومت کی جانب حکومتی پالیسی فیصلوں کو سراہا،وفد نے موسمیاتی فنانسنگ اور ماحولیات کے تحفظ پر بھی تبادلہ خیال کیا، وفد نے اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کیلئے ہر طرح کی معاونت اور تعاون کا اظہار کیا۔