27 فروری کو پاک افواج نے بھارتی ناکام مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا:ڈی جی آئی ایس پی آر

Feb 27, 2022 | 12:20:PM
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ، 3 سال ،ڈی جی آئی ایس پی آر،خصوصی پیغام
کیپشن: ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 3 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار نے اپنےخصوصی پیغام  میں کہا کہ  27 فروری کو بھارت کی ناکام جارحیت کا پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے 27 فروری کو ’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‘‘ کے دوران بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے۔ پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا۔ مادروطن کی حفاظت کے لئے آج کا دن پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، اسلحہ اور تعداد میں زیادہ ہونا نہیں صرف قومی عزم اور پیشہ وارانہ تیاری سےہی کامیابی ملتی ہے ۔

خیال رہے کہ تین سال قبل 27 فروری کو پاکستان کے  ہوابازوں نے بھارت کے نام نہاد سورماوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا کر تاریخ رقم کی تھی۔ دو بھارتی جنگی جہاز زمین بوس ہوئے جبکہ بھارتی ہوا باز ابھینندن گرفتار کر لیا گیا تھا، اس معرکے سے منسوب پاک فضائیہ کی جنگی گیلری آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں ابھینندن کے زیراستعمال یونیفارم اور جنگی ہوابازی میں استعمال ہونے والا سامان دشمن کی پسپائی کی داستان سنا رہا ہے۔

گیلری کی ایک دیوار پر ابھینندن کے طیارے کو مارگرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی خان، بھارت کے دوسرے جہاز کو مارگرانے والے سکوارڈن لیڈر حسن صدیقی جبکہ بھارت کے خلاف اہم مشن میں شامل گروپ کیپٹن فہیم خان کی تصاویر آویزاں ہیں۔