وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ، 2 بچوں سمیت امام مسجد جاں بحق

Feb 27, 2021 | 22:28:PM
وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ، 2 بچوں سمیت امام مسجد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی دارالحکومت کے تھانہ بارہ کہو کی حدود میں دو بچوں سمیت امام مسجد کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تہرے قتل کی واردات تھانہ بارہ کہو کی حدود میں ہوئی جہاںدو بچوں سمیت امام مسجد کو قتل کردیاگیا،پولیس کے مطابق تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ،مقتولین میں مفتی اکرام، 13سالہ بیٹا اورشاگردشامل ہیں،تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا،ایس پی عمر خان کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں ۔