اب مودی فیلڈ مارشل کا نام سنتے ہی چھپ جاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری
جنگ میں فتح پورے پاکستان کی جیت ہے،گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کے بغیر بھارت سے جنگ میں فتح ممکن نہیں تھی، شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کے بغیر بھارت سے جنگ میں فتح ممکن نہیں تھی۔ پاکستان سے شکست کھانے کے بعد فیلڈ مارشل کا نام سنتے ہی مودی چھپ جاتا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ باتیں آج شام گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔بلاول بھٹو نے گڑھی خدا بخش میں محترمہ بینظیر بھتو شہید کے مزار پر برسی کے سالانہ اجتماع میں ملک بھر سے آئےہوئے عقیدت مندوں کے جمِ غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا، اس ایک سال کے دوران بڑی کامیابی یہ ہے کہ فوج اور قوم نے بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دی۔
انہوں نے کہا، مئی میں ہونے والی شکست کو بھارت ابھی تک ہضم نہیں کرپارہا۔ اب تو مودی ہمارے فیلڈ مارشل کا نام سُن کر چھپ جاتا ہے۔
چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ جنگ میں فتح پورے پاکستان کی جیت ہے، اس جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کو دنیا بھر میں قبولیت ملی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا، جنگ میں جیت گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کے بغیر ممکن نہیں تھی کیونکہ پاکستان انہی قربانیوں کی وجہ سے ایٹمی قوت بنا۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر بھٹو کی عظیم قربانی خون سے لکھا عہد ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی:بلاول
گڑھی خدا بخش میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مزار پر برسی کے اجتما ع میں حکومت کے اعلی سطح کے ایک وفد نے بھی شرکت کی اور وفاقی حکومت کی طرف سے شہید بینظیر بھٹو کجو خڑاج عقیدت پیش کیا۔لیاقت باغ راولپنڈی میں 27 دسمبر 2007 کی شام دہشتگردوں کے حملے میں شہید بے نظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے 23 کارکنوں کی شہادت کی 18ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی وجہ سے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی ملی، جس سے ملک کا دفاع ممکن ہوا ہے۔ صدر آصف زرداری نے چین سے وہ ہوائی جہاز منگوائے جنہوں نے بھارت کے 6 جہاز گرا کر کامیابی حاصل کی۔ پاک چین دوستی کی بنیاد قائد عوام نے رکھی تھی۔ شہید بے نظیر اس دوستی کو آگے لے کر چلیں۔ صدر آصف علی زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھ کر اس کو دوام بخشا۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت اب تک اپنی شکست کو ہضم نہیں کرسکا، فیلڈ مارشل کا نام سُن کر مودی چھپ جاتا ہے اور شکست کے بعد تو مودی کسی بھی عالمی فورمز پر نہیں جارہا جبکہ ماضی میں وہ ان پلیٹ فارمز پر جاکر پاکستان کو بدنام کرتا تھا، یہ ہمارے افواج اور عوام کی بڑی کامیابی ہے۔