بینظیر بھٹو کی عظیم قربانی خون سے لکھا عہد ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی:بلاول

Dec 27, 2025 | 08:45:AM
بینظیر بھٹو کی عظیم قربانی خون سے لکھا عہد ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی:بلاول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دختر مشرق کی زندگی جرات اور ہمدردی کا نادر امتزاج تھی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شہید بے نظیر بھٹو کی 18 ویں برسی پر پیغام میں کہا کہ ان  کی عظیم قربانی خون سے لکھا عہد ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی ، بے نظیر بھٹو جمہوریت کی جدوجہد میں آخری دم تک ثابت قدم رہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر بلا خوف و خطر کھڑی رہیں یہاں تک کہ جام شہادت نوش کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ہر روز ان کے فکر و ویژن سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنے دور سے بہت آگے کا ادراک رکھنے والی کرشماتی لیڈر تھیں اور ان جیسے کرشماتی لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ نفرت نہ کرنا اور دوسروں کو معاف کرنا سکھایا وہ پاکستان میں جمہوری جدوجہد کی معمار اور پسماندہ طبقات و اقلیتوں کے حقوق کی محافظ اور خواتین کی ترقی و خودمختاری کی عملی جدوجہد کی علمبردار تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:بینظیر کی زندگی پیغام ہے کہ انصاف کیلئے پر امن طریقے سے آواز اٹھائیں:صدر زرداری