فلم’’دھرندھر‘‘ نے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کماکر نیا ریکارڈ قائم کرلیا

Dec 27, 2025 | 12:42:PM
 فلم’’دھرندھر‘‘ نے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کماکر نیا ریکارڈ قائم کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’’دھرندھر‘‘ نے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کر لیا۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو ریلیز ہونے والی یہ فلم رواں سال کی سب سےزیادہ کمائی کرنےوالی بھارتی فلم بن چکی ہےاوراب عالمی سطح پر ایک ہزار کروڑ (10ارب) بھارتی روپے کمانے والی فلموں کے کلب میں بھی شامل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی نےبیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی
فلم نےمحض 21 دنوں میں دنیا بھر سے 10 ارب چھ کروڑ بھارتی روپےکی کمائی کر کےمتعدد ریکارڈز توڑ دیے ،ملکی سطح پربھی فلم کی کارکردگی غیرمعمولی رہی اورپہلے 21 دنوں میں اس نے بھارت میں 650 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔

اس طرح اس فلم نے رنبیر کپور کی فلم’ ’اینمل‘‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔