دالیں، چاول اور مصالحہ جات کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر

Dec 27, 2025 | 12:37:PM
دالیں، چاول اور مصالحہ جات کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )شہر قائد میں دالیں، چاول اور مصالحہ جات کی ہول سیل اور ریٹیل کی سطح پرنئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔

کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے سرکاری قیمتوں کی تفصیلات جاری کر دیں، کمشنر کراچی نے ہدایت دی ہے کہ ہول سیلرز، ریٹیلرز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز نمایاں جگہ پرقیمت نامہ آویزاں کریں۔

اپنے حکم نامے میں کمشنر نے بتایا کہ دکانداروں کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

کمشنر کراچی نے سندھ ایسنشل کموڈیٹیز ایکٹ کےتحت نئی سرکاری قیمتیں مقرر کی ہیں ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

دال ماش کی قیمت 335روپے کلو، دال مونگ 340 روپے کلو مقرر، دال مسور 200 روپے، دال چنا 200 روپے فی کلو کی ہوگئی۔

کابلی چنا 295 روپے، کالا چنا 190 روپے فی کلو جبکہ پسی ہوئی مرچ 750 روپے، ثابت ہائبرڈ مرچ 560 روپےفی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ثابت دھنیا 430 روپے، پسا ہوا دھنیا 480 روپےفی کلو، پسی ہلدی 590 روپے، ثابت ہلدی 535روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔