سہیل آفریدی کی شاہ محمود قریشی کےگھر آمد، لاہور ہائیکورٹ کا بھی دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم، ملک اشرف)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے گھر پہنچ گئے۔
شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے اجرک پہنا کر وزیر اعلیٰ کے پی کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی بھی زین قریشی کے ہمراہ موجود تھیں۔
مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم سے مذاکرات اور ملاقات کے دعوے کو مسترد کردیا
دوسری طرف سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
سہیل آفریدی آج ایک بجے لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا شام 5 بجے زمان پارک جائیں گے۔
شام 7 بجے محمود رشید اور مرحوم ظل شاہ ودیگر پارٹی رہنماؤں کے گھر جائیں گے۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی لاہور ہائیکورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے وکلا سے خطاب کیا ۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
صدرہائیکورٹ بار ملک آصف نسوانہ، سابق گورنر سردار لطیف کھوسہ نے بھی شرکت کی۔