خبردار!یہ میسیج آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرسکتاہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) بھارت میں پر اسرار میسیج سے واٹس ایپ ہیک ہو نے کی خبروں سے شہریوں میں تشویس کی لہر ڈو رگئی ۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کا استعمال ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے اور یہی چیز یکے بعد دیگرے جعلسازی کے طریقوں کو جنم دے رہی ہے۔
اس جعلسازی کی شروعات کچھ یوں ہوتی ہے جب آپ کو کسی نمبر سے واٹس ایپ پر ایک پیغام موصول ہوتا ہے جو کہ کچھ یوں ہوتا ہے کہ 'ہیلو! یہ دیکھیں۔ مجھے آپ کی ایک تصویر ملی ہے۔
اس پیغام کے ساتھ ایک ویب سائٹ کا لِنک دیا گیا ہوتا ہے تاکہ ہدف بننے والا شخص اس پر کلک کرے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم سے مذاکرات ؟ چیئرمین پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا
مختلف ممالک میں حکام نے واٹس ایپ گھوسٹ پیئرنگ کے بارے میں خبردار کیا ہے کیونکہ اس کے ذریعے آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کیا جا سکتا ہے۔
بھارت میں ایسے کئی میسیج سے اکاؤئٹس ہیک کئے جا چکے ہیں ، پولیس نے خبردار کیا ہے کہ احتیاط کے باوجود واٹس ایپ ہیک ہونے کا امکان موجود ہے ۔
ذاتی معلومات جیسے او ٹی پی، پِن، سی وی وی اور واٹس ایپ کوڈ کسی بھی صورت میں کسی سے شیئر نہ کریں۔