بھارتی پنجابی فلم چل میرا پت آخرکار پنجاب فلم سنسر بورڈ سے پاس

Dec 27, 2023 | 23:44:PM
بھارتی پنجابی فلم چل میرا پت آخرکار پنجاب فلم سنسر بورڈ سے پاس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) امپورٹ پالیسی کی بھارتی پنجابی فلم ’چل میرا پت‘ کو بالآخر پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کردیا۔

بھارتی پنجابی فلم ’چل میرا پت‘ فلم 28 دسمبر جمعہ کے روز سے سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی، فلم کی کاسٹ میں بھارتی فنکاروں کے ساتھ پاکستانی اداکار ناصر چنیوٹی، افتخار ٹھاکر اور اکرم اداس بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2023 میں بالی ووڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی 10 فلمیں کونسی؟

فلم کی تمام تر عکسبندی لندن میں کی گئی ہے، فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب شہر لاہور سمیت ملک بھر میں ریلیز کرے گا۔