2023: بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمانے والی 10 فلمیں

Dec 27, 2023 | 17:17:PM
2023: بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمانے والی 10 فلمیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 2023  کو ہندی فلمی صنعت  کا سال کہا جاسکتا ہے کیونکہ یہ سال ہندی فلم انڈسٹری کے لیے منافع بخش رہا ہے۔اس سال نےجہاں ہندی فلم انڈسٹری کو فائدہ پہنچایا وہیں ستاروں کو  شہرت کی بلندیوں پر بھی پہنچا دیا۔مداحوں نے اداکاروں  کی اداکاری کو سراہا جو بالی ووڈ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں معاون رہے۔

 شاہ رخ خان کی پٹھان سے لے کر جوان اور ڈنکی تک ریلیز ہونے والی تینوں فلموں  نےباکس آفس پہ راج کیا تو وہیں ’دھک دھک‘ اور ’تھینک یو فار کمنگ‘ جیسی فلمیں تھیں جنہوں نے خواتین کاسٹ کے ساتھ  انڈسٹری میں دھوم مچائے رکھی۔

 راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی نے ہمیں ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور’ کبھی الوداع نہ کہنا ‘جیسی اچھی پرانی فلموں کی جھلک دکھائی  تو دوسری طرف  چھوٹے ستاروں نےجانےمانےاداکاروں ساتھ اسکرین شیئر کی۔

فلم ’پٹھان‘ میں ہمیں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، ڈمپل کپاڈیہ، آشوتوش رانا اور سلمان خان اداکاری کرتے ہوئے نظر آئے جس بنا پر اس فلم نے 497 کروڑ کا بڑا  بزنس کیا۔

 

راکی اور رانی کی پریم کہانی کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، شبانہ اعظمی، دھرمیندر، جیا بچن، ٹوٹا رائے چودھری، کرونی گنگولی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے جس نے  315 کروڑ کا بزنس کیا۔

جوان شاہ رخ کی سال 2023 کی دوسری کامیاب فلم تھی،اس فلم نے 634 کروڑ کا بزنس کیا جو کہ سپر ہٹ فلموں میں سے ایک تھی۔

اینیمل رنبیر کپور کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک ہے ،اس فلم نے بہت سی فلموں کو مات دی اور باکس آفس میں اچھا منافع کمایا اور  880 کروڑ کا بزنس کیا۔

ٹائیگر 3 میں ہمیں کافی عرصے بعدسلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف دکھائی دی جن کی جوڑی کو مداحوں نے بے حد پسند کیا ،یہ فلم پردے پر آتے ہی چھا گئی اور  464 کروڑ روپے  بھی کمائے۔

ڈنکی شاہ رخ خان کی اس سال کی تیسری سپر ہٹ فلم ہے   آتے ہی سینما گھروں کی زینت بن گئی اور اس فلم نے صرف 6 دنوں میں 138 کروڑ کا بزنس کیا۔

’پونیئن سیلوان‘ فلم جس میں  ایشوریا رائے بچن، تریشا کرشنن، وکرم، کارتی، جےرام سمیت دیگر اداکار نظر   آئے اور اس فلم نے باکس آفس میں 350کروڑ کا بزنس کیا۔

دھک دھک چار خواتین کی کہانی ہے جو  موٹر سائیکلوں پر نئی دہلی سے بھارت کے شہر لداخ میں دنیا کے بلند ترین پہاڑ پارکرنے کے لیے روانہ ہوتی ہیں،  اس فلم نے 80 کروڑ کا بزنس کیا۔

سیف علی خان کی فلم  آدی پورش ایک رومانوی فلم کے ساتھ ساتھ ایکشن فلم ہے جس میں سیف علی خان نے اپنی اداکاری سے چار چاند لگا دئیے ہیں  اور اس فلم نے باکس آفس میں 450 کروڑ کا بزنس کیا اور یہ فلم کامیاب رہی۔

نیت ایک جلاوطن ارب پتی کی کہانی ہےجس کی سالگرہ کے موقع پر ایک قتل ہوتا ہےاور ’جاسوس ‘میرا راؤ اپنی تمام تر صلاحیتوں کواس قتل  کے قاتل کو بے نقاب کرنے میں استعمال کرتی ہیں۔

’تھینک یو فار کمنگ‘ 2023 کی ہندوستانی ہندی  کامیڈی فلم ہے جس کو  ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے اور ہمیں اس میں بگ باس 13 کی شہناز گل اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دیں یاد رہے کہ یہ شہناز گل کی پہلی فلم ہے ۔