ایم کیو ایم رہنما ارشد وہرا کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد

Dec 27, 2023 | 18:45:PM
ایم کیو ایم رہنما ارشد وہرا کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم ) کے سینئر رہنما ارشد وہرا کے کاغذات نامزدگی  پر اعتراض عائد۔ 

تفصیلات کے مطابق این اے 240 ضلع  جنوبی  سے ایم کیو ایم کے امیدوار ارشد وہرا کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران آر او  نے اعتراض عائد کر دیا، آر او  کے مطابق ارشد وہرا پر ایف بی آر کے 24 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہیں،ایف بی آر سے کلیئرنس نہ ہونے پر ارشد وہرا کے کاغذات فی الحال روک دیئے ہیں ،ارشد وہرا کے کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا،ارشد وہرا کے کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ 30 دسمبر کو ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے مشہور شہر کندھ کوٹ میں امن دشمنوں کا وار چل گیا