خوبرو اداکارہ ایمن سلیم کا اچانک نکاح ، دولہے کی تصاویر نے مداحوں کو چونکا دیا

Dec 27, 2023 | 13:32:PM
خوبرو اداکارہ ایمن سلیم کا اچانک نکاح ، دولہے کی تصاویر نے مداحوں کو چونکا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکارہ سے کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ایمن سلیم نے اپنا ہم سفر چن لیا، ان کے اچانک نکاح نے مداحوں کو چونکا دیا ۔

ہم ٹی وی کے ڈرامے  چپکے چپکے سے اداکاری کا آغاز کرنے والی اداکارہ ایمن سلیم نے آتے ہی ڈراموں کے دلدادہ افراد کو اپنا گرویدہ بنا لیا ، نہ صرف  اداکاری بلکہ اپنی ماڈلنگ سے بھی انہوں نے مداحوں کے دل میں جگہ بنائی ، انتہائی قلیل وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ایمن سلیم کو ان کے مداح  مزید  ٹی وی سکرین پر دیکھنے کے خواہشمند تھے لیکن تا حال ان کے حصے میں صرف تین ڈرامے ، چپکے چپکے، ابن حوا اور  پری ستان  جیسے ڈرامے آئے ، اس کے  ساتھ ساتھ انہوں نے چند برانڈز کے لیے ماڈلنگ  بھی کی ۔

ایک طرف مداح ان کے بہت جلد سکرین سے آؤٹ ہونے  پر دلبرداشتہ تھے تو اب اچانک اداکارہ کے نکاح نے انہیں چونکا دیا ،ایمن کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں ،ان کی جانب سے نکاح سے متعلق کسی قسم کی بازگشت نہیں سنائی گئی تھی، نہ ہی انہوں نے اپنے تعلق سے متعلق کسی کو بتایا ،  ان کے نکاح کی تصاویر دیکھ کر مداح اس لیے بھی سکتے ہیں کہ  ،چپکے چپکے میں کے ساتھی اداکار ارسلان کے ساتھ تعلق کی باتیں ماضی میں ہوتی رہی  ہیں ، لیکن اب اچانک کسی اور سے نکاح  کی تصاویر دیکھ کر مداح ششد رہ گئے ۔

ان کے نکاح  کی تقریب 22دسمبر کو  روشنیوں کے شہر کراچی میں منعقد ہوئی ،نکاح کی تقریب کے بعد وہ اب اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں ، گزشتہ رات ان کے ہاں ڈھولکی کی تقریب سجائی گئی جس میں  صرف قریبی دوست اور رشتہ دار دکھائی دئیے۔

ایمن سلیم کے فیملی بیک گراؤنڈ کی بات کی جائے تو وہ مشہور کرکٹر  سلیم یوسف کی بیٹی ہیں جبکہ ان کی خالہ آفرین  بیگ ایک اداکارہ اور پروڈیوسر  تھیں شائد ان کی شوبز انڈسٹری میں  آنے پیچھے بھی ان کی خالہ کا ہی ہاتھ ہو، ایک اور حیران کن بات جو شائد کم ہی لوگوں کو معلوم ہو کہ معروف گلوکارہ نازیہ حسن کی شادی  ان کے انکل سے ہوئی تھی۔

2021 میں ٹی وی سکرین پر ابھرنے والی ایمن سلیم  ے شوہر سے متعلق ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی  ان کی جانب سے ایسی کوئی بھی سرگوشی کی گئی ہے ،  ان کے اچانک نکاح نے مداحوں کے ذہن میں ایک اہم   سوال کو جنم دیا ہے کہ آیا وہ انڈسٹری کا مزید حصہ رہیں گی یا انڈسٹری کو الوداع کہہ دیں گی کیونکہ اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔