باکسنگ ڈے ٹیسٹ:پاکستان نے آسٹریلیا کو 318 پر دبوچ لیا،گرین کیپس کی بلے بازی جاری

Dec 27, 2023 | 10:45:AM
باکسنگ ڈے ٹیسٹ:پاکستان نے آسٹریلیا کو 318 پر دبوچ لیا،گرین کیپس کی بلے بازی جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)باکسنگ ڈے ٹیسٹ:پاکستان نے آسٹریلیا کو 318 پر دبوچ لیا،گرین کیپس کی بلے بازی جاری،قومی ٹیم نے اب تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے ہیں۔

میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز  آسٹریلیا کے 318 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے ہیں،پاکستان کی جانب سے اننگز  کا آغاز عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا لیکن امام الحق 10 رنز بنا کر ناتھن لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور  124 رنز پر پہنچایا تو عبد اللہ شفیق 62 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بابر اعظم بھی صرف ایک رن پر پیٹ کمنز کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، شان مسعود 49 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے سعود شکیل آئے ہیں۔ 

 ضرور پڑھیں:عماد وسیم نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا 
میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز کے پہلے سیشن میں پاکستانی پیسرز چھائے رہے اور فاسٹ بولرز نے آسٹریلیا کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 318 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

 پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں، ایک کھلاڑی کو سلمان علی آغا نے آؤٹ کیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔میچ کے پہلے سیشن میں کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر 90 رنز اسکور کیے تاہم ڈیوڈ وارنر 38 رنز بناکر سلمان علی آغا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسرے سیشن کا کھیل شروع ہوا تو عثمان خواجہ 42 رنز بناکر حسن علی کا شکار بنے جب کہ آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 154 رنز پر گری اور عامر جمال نے اسٹیو اسمتھ کو 26 رنز پر پویلین بھیج دیا۔اس دوران میلبرن میں بارش بھی ہوئی اور میچ کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا تاہم بارش کی وجہ سے پہلے روز 66 اوورز کا کھیل ہوا۔