عماد وسیم نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا 

Dec 26, 2023 | 22:08:PM
عماد وسیم نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین  ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے  سابق آل راؤنڈر عماد وسیم  اس وقت ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں ، جس کی وجہ ان کا ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر اس وقت آسٹریلیا میں ہونے والی بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹار کی نمائندگی کر رہے ہیں ، سڈنی سکسرز  کیخلاف میچ میں انہوں نے اہم اعزاز اپنے نام کیا ہے ،ان کا یہ اعزاز انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،  عماد وسیم نے ایک سال کے دوران ٹی 20 فارمیٹ میں ایک ہزار سے زائد رنز کرنے کے ساتھ ساتھ 50 سے زائد وکٹس چٹکھانے کا کارنامہ سر انجام دیا ہے ۔

سابق پاکستانی آل راؤنڈر عمادوسیم  یہ کارنامہ سر انجام دینے والے دنیا کے چوتھے کھلاڑی ہیں اس سے قبل یہ کارنامہ تین کھلاڑی سر انجام دےچکے ہیں جن میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے ، واضح رہے کہ یہ اعزاز سے سب پہلے 2010 میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کیرن پولارڈ نے انجام دیا تھا اس کے بعد 2012 میں پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود نے یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا اس کے بعد 2016 میں بھی ویسٹ انڈیز کے ہی کھلاڑی اینڈرے رسل نے یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا اور اب پھر سے پاکستان کے  کھلاڑی نے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔

اس ریکارڈ کے حوالے سے اعدادو شمار پر نظر دہرائیں تو ایک انتہائی دلچسپ بات سمجھ میں آتی ہے کہ  یہ ریکارڈ اب تک 4 بار بن چکا ہے لیکن حیران کن طور پر   یہ ریکارڈ بنانے والے 2 پاکستانی ہیں اور 2 ہی ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ۔