غزہ کے حالات نومولود بچوں کیلئے موزوں نہیں رہے، اقوام متحدہ

Dec 27, 2023 | 02:06:AM
غزہ کے حالات نومولود بچوں کیلئے موزوں نہیں رہے، اقوام متحدہ
کیپشن: فوٹو یو این آر ڈبلیو اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ میں امدادی کاموں میں سرگرم اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ کے حالات نومولود بچوں کیلئے موزوں نہیں رہے۔

یو این آر ڈبلیو اے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہماری بہادر خواتین ہیلتھ ورکرز غزہ میں تاحال محفوظ رہ جانے والے آپریشنل ہیلتھ سینٹرز اور ہماری قائم کردہ پناہ گاہوں میں زچگی کے بعد یا دورانِ زچگی نازک طبی صورتحال کا شکار حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔

تاہم ادارے نے واضح کیا کہ غزہ میں حالات نومولود بچوں کیلئے بالکل موزوں نہیں رہے، ان خواتین کو فوری طبی دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت ہے۔