کرسٹیانو رونالڈو کیلئے خاص تحفہ، ویڈیو وائرل

Dec 27, 2022 | 13:34:PM
کرسٹیانو رونالڈو کیلئے خاص تحفہ، ویڈیو وائرل
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیائے فٹبال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کیلئے کرسمس اور بھی خاص ہوگئی۔

رونالڈو فٹبال ورلڈ کپ کے بعد فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ رونالڈو کو ان کی پارٹنر جارجینا روڈریگیز نے کرسمس کے موقع پر مہنگی ترین گاڑی رولز رائس کا تحفہ دیا۔

پارٹنر کی جانب سے دی گئی سرخ ربن میں بندھی رولز رائس کو دیکھ کر رونالڈو حیران ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو کو تحفے میں دی گئی گاڑی کی مالیت ڈھائی لاکھ پاؤنڈ ہے جبکہ انہوں انسٹاگرام پر اسٹوری میں گاڑی میں موجود فیملی کی تصویر لگا کراپنی پارٹنر کا شکریہ ادا کیا۔