بھارت میں انتہا پسندی عروج پر۔۔ چرچ پر حملہ۔ حضرت عیسیٰ کا مجسمہ توڑ دیا گیا

Dec 27, 2021 | 20:04:PM
بھارت۔آر ایس ایس۔مجسمہ۔چرچ ۔حملہ۔پولیس۔تحقیقات
کیپشن: چرچ میں ہونیوالی توڑ پھوڑ اور حضرت عیسیٰ کا مجسم ٹوٹا ہو امجسمہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارت میں اقلیتوں مظالم معمول کی بات بن کر رہ گئی ہے ۔مودی سرکار میں انتہاپسند وں کو مظالم کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔مسلمان ہوں یا چھوٹی ذات کے ہندو یا پھر عیسائی برادری کوئی بھی ان کے ظلم سے محفوظ نہیں۔
تازہ واقعے میںبھارتی ریاست ہریانہ کے شہر امبالا میں مشتعل افراد نے چرچ پر حملہ کیا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مجسمہ توڑ دیا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے لیکن وہ ابھی تک مجرموں کو شناخت نہیں کر سکی۔صدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نریش کے مطابق رات ساڑھے 12 بجے دو افراد گرجا گھر کی چار دیواری پھلانگ کر اندر آئے اور رات ایک بجکر 40 منٹ پر حضرت عیسی علیہ السلام کے مجسمے کو توڑ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی البتہ ملزمان کی تلاش کے لئے پولیس کی ٹیموں کا تقرر کردیا گیا ہے، اس حوالے سے شکایت درج کی جا چکی ہے اور اسی لحاظ سے کارروائی کی جائے گی۔چرچ کے حکام اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی روشنی میں امبالا کینٹ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ۔اس واقعے سے ایک دن قبل ہی جمعہ کو آگرہ میں سانٹا کلاز کے پتلے کو مشتعل ہجوم نے نذر آتش کردیا تھا۔یہ واقعہ کرسمس سے ایک دن قبل سینٹ جونز کالج میں پیش آیا جہاں انتاراشتریا ہندو پریشد اور راشتریا بجرنگ دل کی جانب سے نکالے گئے جلوس میں سانٹا کلاز کے پتلے کو نذر آتش کیا اور سانٹا کلاز مردہ باد کے نعرے لگائے تھے۔
 ادھرکشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے ضلع مرادآباد کے علاقے مجولہ میں ایک مسلمان شخص کی دکان ”نیو سائی جوس سنٹر‘ ‘میں انتہا پسندوں نے توڑ پھوڑ کی اور اس کے مسلمان مالک کو دکان بند کرنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے آو¿ٹ لیٹ کے نام’ ’نیو سائی جوس سینٹر“ پر اعتراض کیا۔ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل نے دعویٰ کیا کہ سائی بابا ایک ہندو دیوتا ہے اور مسلمان مالک کو اس کا نام تبدیل کرنا چاہئے۔ انہوں نے مسلمانوں کی طرف سے چلائی جانے والی تمام دکانوں کو بند کرنے کی بھی دھمکی دی۔ماجھولا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او دھننجے سنگھ نے کہا کہ ہماری تحقیقات کے مطابق نونیت شرما کی قیادت میں تقریباً 20سے25 لوگوں نے جوس کی دکان کو زبردستی بند کرا دیا۔ انہوں نے اس کے مالک کو بھی تھپڑ مارا، ہم نے شرما اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
 دریں اثناہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل سے وابستہ کارکنوںنے شورش زدہ ریاست آسام میں ہندوو¿ں کو کرسمس کی تقریبات میں شرکت سے روک دیاتھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بجرنگ دل کے غنڈوں نے ریاست کے کاچھر ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب قصبے کے پریسبیٹیرین چرچ میں غیر عیسائیوں کے ساتھ بدتمیزی کی۔سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں بجرنگ دل کے ایک مقامی رہنما یہ کہتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں کہ ہمیں ان ہندوو¿ں سے مسئلہ ہے جو ”تلسی دیوس“ منانے کے بجائے میری کرسمس گانے کےلئے اپنے دھرم کے خلاف جا رہے ہیں۔ویڈیو میں بجرنگ دل کے ارکان زعفرانی اسکارف پہنے اور ”جے شری رام“ کا نعرہ لگا رہے ہیں۔بجرنگ دل کے کارکنوں نے 11 بجے کے بعد چرچ کو تالا لگا دیا۔اسی طرح کا ایک واقعہ 2020 میں کرسمس کے دوران سلچر میںپیش آیا جس میں انتہا پسندہندو تنظیموں کے ارکان نے ہندوو¿ں کوعیسائیوں کے تہوار میں شرکت سے روک دیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں۔بھارتی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ۔۔6 ماؤ نواز مارے گئے